لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام میں مچھیروں کی کشتی ڈوب گئی ،سات افراد ڈوب گئے

اتوار 4 ستمبر 2016 17:16

اوتھل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام میں مچھیروں کی کشتی ڈوب گئی ،سات افراد ڈوب گئے،جنہیں مقامی افراد نے بچالیا،تفصیلات کے مطابق اتوارکے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی گہرے سمندر میں سمندر کی بڑی اور اونچی لہروں کے باعث ڈوب گئی جسکی وجہ سے کشتی میں سوار سات ماہی گیر ڈوب گئے جنہیں دوسری کشتی میں سوار ماہی گیروں نے بچاکرمحفوظ مقام تک پہنچایاتاہم کشتی ڈوب گئی ۔