عیدالاضحی پر جانور ذبح کرانے کیلئے قصائیوں کی بکنگ شروع ،موسمی اوراناڑی بھی میدان میں آگئے

اجرت میں گزشتہ سال کی نسبت 300سے 500تک اضافہ کر دیا گیا ،عوام مشکل سے بچنے کیلئے منہ مانگی اجرت دینے پر تیار

اتوار 4 ستمبر 2016 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) عید الاضحی پر جانور ذبح کرانے کیلئے قصائیوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ، موسمی اور اناڑی قصائی بھی میدان میں آگئے جو قربانی کرنے والوں سے از خود رابطے کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر قربانی کرنے والے لوگوں نے عید الاضحی کے روز قصائیوں کے پیچھے بھاگنے سے بچنے کے لئے پیشگی رابطے کرکے بکنگ کرانا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

قصائیوں کی طرف سے اس مرتبہ اجرت میں گزشتہ سال کی نسبت 300سے 500تک اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم عوام مشکل سے بچنے کیلئے قصائیوں کو منہ مانگی اجرت دینے پر تیار ہیں۔ دوسری طرف موسمی اور اناڑی قصائی بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر نوٹس آویزاں کر کے قربانی کی اجرت کے ساتھ اپنے موبائل نمبرز بھی تحریر کر دئیے ہیں۔ ان میں سے کئی گھروں میں جا کر بھی بکنگ کیلئے رابطے کر رہے ہیں تاہم انہیں پذیزائی نہیں مل رہی۔

متعلقہ عنوان :