ڈاکٹر طاہر القادری نے جو دستاویزات دکھائی ہیں وہ درست ہیں،کرپشن سے ملک کو نقصان ہورہا ہے اور معیشت تباہ ہورہی ہے،جمہوریت کو دھرنوں سے نہیں بلکہ حکمرانوں سے خطرہ ہے،پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اب بھی کرتا ہوں الیکشن 4سال بعد ہونے چاہیں،عہدوں کے پیچھے نہیں چلتا،عہدے میرے پیچھے چلتے ہیں، ہم سڑکوں پر نہیں آرہے لیکن لوگوں سے رابطے کر رہے ہیں ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 17:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو دستاویزات دکھائی ہیں وہ درست ہیں،کرپشن سے ملک کو نقصان ہورہا ہے اور معیشت تباہ ہورہی ہے،جمہوریت کو دھرنوں سے نہیں بلکہ حکمرانوں سے خطرہ ہے،پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اب بھی کرتا ہوں الیکشن 4سال بعد ہونے چاہیں۔اتوار کو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو دستاویزات دکھائی ہیں وہ درست ہیں،کرپشن سے ملک کو نقصان ہورہاہے اور دھرنوں سے نہیں جمہوریت نہیں بلکہ حکمرانوں کوخطرہ ہوسکتا ہے،ہم نے اپنے دور حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت نے اپنے دور میں کسانوں کو سہولتیں دی تھیں،اسی لئے پنجاب کے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور عید کے بعد دیکھائیں گے کہ پنجاب ہمارے ساتھ ہے کہ نہیں کوئی شک نہیں کہ نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ27سال جوان ہے اور عمران خان 65 کے ہیں پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اب بھی کرتا ہوں الیکشن 4سال میں ہونے چاہیں،عہدوں کے پیچھے نہیں چلتا،عہدے میرے پیچھے چلتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نہیں آرہے لیکن لوگوں سے رابطے کر رہے ہیں اور آمریت میں بھی اتنی ناکام خارجہ پالیسی نہیں تھی