اب عوام عمران اور قادری کے ٹوپی ڈرامے کو جان چکے ہیں ،سید فخر امام

تر قیاتی منصوبو ں کی بدولت عوام آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے ، لیگی رہنما

اتوار 4 ستمبر 2016 16:41

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) اب عوام عمران اور قادری کے ٹوپی ڈرامے کو جان چکے ہیں ،تر قیاتی منصوبو ں کی بدولت عوام آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے ، ضلع کونسل کے چیر مین کا پارٹی ٹکٹ عابد امام کو ہی ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق سینئر قوامی اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سید فخر امام نے سٹی پریس کلب کے اراکین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے اب ہوا نکل چکی ہے اب عوام قادری اور عمران کے دھوکے میں نہیں آ ٰئیں گے 60دنوں میں عمران اور قادری کو عوام کے حقوق کا خیال کیسے آجا تا یے انہوں نے کہا احتساب سب کا ہونا چایئے مگر احتساب اور کرپشن کا نعرہ کا لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے کہ ان کا مستقبل کیا ہے ؟سید فخر امام نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبے عوامی منصوبے ہیں ان پر انگلی اٹھانے والے سوچ سمجھ کر بات کہا کریں انکی تحریکوں اور دھرنوں کے پیچھے کیچھ اور ہی ہے وہ اپنے دھرنوں میں عوام کی نہی بلکہ کسی اور کی نوکری کر رہے ہیں عمران اور قادری نے چند لوگوں کو اکٹھاکر کے پورا ملک پر یر غمال بنا لیتے ہیں وہ قاد اعظم کا پاکستان بنا نا چاہئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع خا نیوال کی چیئر مین شپ کا پا رٹی ٹکٹ عابد امام کوہی ملے گا اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :