حکومتی وزراء نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن بچانے کی ناکام جنگ لڑ رہے ہیں،

ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصا ف ڈاکٹر یاسمین راشد

اتوار 4 ستمبر 2016 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام نے احتساب مارچ کو کا میاب کر کے ثابت کر دیا حکمرانوں کو پانامہ لیکس کا حساب دینا پڑ یگا ‘نوازشر یف پانامہ لیکس کا حساب نہیں دیں گے تو حکومت سے بھی ہاتھ دو بیٹھے گے کیونکہ کر پٹ حکومت اب مزید نہیں چل سکتی ‘حکومتی وزراء نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن کو بچانے کی ناکام جنگ لڑ رہے ہیں ۔

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ تحر یک احتساب موجودہ حکمرانوں سے پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی کر پشن کا حساب لیے بغیر ختم نہیں ہوگی اور عید کے بعد عمران خان جب رائے ونڈ کا رخ کر یں گے تو نوازشر یف اور انکی حکومت ہمارے احتجاج کا سامنا نہیں کر سکے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف قوم سے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں مگر (ن) لیگ کے اپنے ہی وزراء نوازشر یف کے جھوٹوں کے ریکارڈ کو خود ہی توڑ بھی رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو عمران خان پر تنقید کر تے ہوئے شر م کر نی چاہیے عمران خان پاکستان ہی ایماندار اور شفاف لیڈر ہیں جب کہ (ن) لیگ کی قیادت نے کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ بنائے ہیں وہ اس کا حساب دیں ۔

متعلقہ عنوان :