ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری سٹریکچرنگ کا کام شروع

اتوار 4 ستمبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پنجا ب حکومت نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری سٹریکچرنگ کا کام شروع کر دیا ہے ۔ 25ڈی ایچ کیو اور15ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں افراد ی قوت کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ایڈمن افسر، ہیومن ریسورس لیگل آفیسر، فنانس بجٹ ، پروکیورمنٹ آفیسر، سٹیٹکل آفیسر اور ڈیٹا انٹری آفیسربھرتی کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 4ارب روپے مالیت سے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری سڑیکچرنگ کا کام شروع ہے ۔اس حوالے سے ان 40ہسپتالوں میں الیکٹریکل، پلمنگ، صفائی ، سیکورٹی ، جنریٹرز، اے سی ، واٹر کولر سمیت تمام سروسز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے اس کام کے لیے حکومت ایک اچھے خاصے فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔اب ان ہسپتالوں میں عملے کی بھرتی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔