عمران، قادری اورشیخ رشیدملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،رمضان شیخ

اتوار 4 ستمبر 2016 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ پنجاب کے نائب صدر رمضان شیخ نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنہ سیاست کو دفن کردیاہے۔عمران اور قادری،شیخ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔عوام کو اس اذیت میں مبتلا کرنے کے ذمہ دارنا بالغ اور مفاد پرست سیاستدان ہیں۔ مسلم لیگ(ن) تین سالوں میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔

یہ عوامی مسائل حل کرنے کا نتیجہ ہے کہ انتشار اور افرتفری کی سیاست ناکام ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا عمران خان کے جھوٹے دعوے اور جعلی نعرے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔لاہور کی ریلی میں پانچ ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے لاہور شہر کا ایک بھی شخص اس ریلی کا حصہ نہیں تھا پورے پنجاب سے لوگوں کو اکٹھا کرکے یہ میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ان جلسوں اور ریلیوں میں صر منچلے نوجوان انجوائے کرنے کیلئے آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا آف شور بابا تحریک قصاص کے نام پر انڈیا سے ڈالر وصول کررہا ہے اس کا ایجنڈا بھی الطاف حسین جیسا ہے چند دنوں بعد یہ دوبارہ مایوس ہو کر انگلینڈ جانے کیلئے ٹکٹ بک کروا چکے ہیں اور مریدین پھر ذلیل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :