فاٹا میں بحالی اور تعمیر نو کے لئے چین کی حکومت کی جانب سے 129 ملین امریکی ڈالر فراہم کرنے کا معاہدہ

اتوار 4 ستمبر 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) فاٹا میں بحالی اور تعمیر نو کے لئے چین کی حکومت کی جانب سے 129 ملین امریکی ڈالر فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے معاہدے کے تحت 10 ملین ڈالر کی رقم متاثرین کی واپسی جبکہ 119 ملین ڈالر بحالی پر خرچ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق چینی حکومت نے فاٹا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے عارضی طور پر بے گھر افراد اور سماجی شعبے کے منصوبوں کے ضمن مین خرچ کرنے کے لئے 800 ملین یو آن ( 129 ملین ) امریکی ڈالرز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے معاہدے کے تحت 10 ملین امریکی ڈالرز کی رقم نقد فراہم کر دی گئی جو متاثرین کو واپس بھیجنے پر خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ 119 ملین ڈالر فاٹا میں تعمیر نو اور بحالی کی غرض سے فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کئے جانے والے منصوبے کے تحت خرچ کی جائے گی ان منصوبوں میں تعمیر نو ، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور مرمت ، آبپاشی کا نظام ، شاہرات اور بجلی کی بحالی اور زراعت و ذریعہ معاش کے منصوبے شامل ہیں دستاویزات کے مطابق تعمیر نو کے منصوبوں کے پہلے مرحلے میں فاٹا کے علاقے میں سکولوں کی تعمیر نو کا آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :