اگلے سال سیلاب کے موسم تک تمام دریاؤں کے بیڈز میں ناجائز تعمیرات کا صفایا کر دیا جائے گا
محکمہ آبپاشی کاپانچوں دریاؤں کی گزرگاہوں اورسیلاب کی ممکنہ حدود کے تعین کیلئے سروے ، دریاؤں کی گزرگاہوں میں تعمیرات پر پابندی لگا دی جائے گی
اتوار 4 ستمبر 2016 16:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) اگلے سال سیلاب کے موسم تک تمام دریاؤں کے بیڈز میں ناجائز تعمیرات کا صفایا کر دیا جائے گا۔اس مقصد کیلئے محکمہ آبپاشی کاپانچوں دریاؤں کی گزرگاہوں اورسیلاب کی ممکنہ حدود کے تعین کیلئے سروے جاری ہے ۔سروے کی روشنی میں دریاؤں کی گزرگاہوں میں تعمیرات پر پابندی لگا دی جائے گی جبکہ سیلاب کی زد میں آنے والے ممکنہ علاقوں میں کسی بھی قسم کے تعمیراتی کام کو متعلقہ کینال آفیسر کی اجازت سے مشروط کر دیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد سیلاب کی صورت میں پانچوں دریاؤں سندھ، چناب ، جہلم، راوی اور ستلج کی گزرگاہوں سے رکاوٹوں کو ہٹا کر سیلابی پانی کو ارد گرد کی آبادیوں میں پھیلنے سے روکنااورانسانی جانوں اور وسائل کے نقصان کی روک تھام ہے ۔(جاری ہے)
یہ بات چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ملک ندیم کامران نے گزشتہ روز سیلاب کی روک تھام کے انتظامات کے جائزے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرنے ہوئے بتائی۔
اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ملک ندیم کامران نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے حوالے سے کئے جانے والے اس سروے سے دریاؤں کے کناروں کاتعین ہو جائے گا اور مقامی انتظامیہ آسانی سے پنجا ب فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ کے تحت وہاں لوگوں کی آباد کاری کو روک سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے پنجاب کے تمام دریاؤں کے بندوں،بیراجوں اور چھوٹے ڈیمز کی استعداد کا سائنسی بنیادوں پر جائزے کیلئے بھی فیلڈ سروے شروع کر دیا گیا ہے جس کی بنیاد پر آیندہ سال مون سون سے قبل سیلاب کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے۔ بالخصوص ضلع سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، نارووال، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کو محفوظ بنانے کیلئے ڈرینج سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔ملک ندیم کامران نے کہا کہ دریاؤں میں طغیانی کی صورت میں سیلابی پانی کی بلارکاوٹ نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پی ڈی ایم اے، دریاؤں کے تین بڑے پلوں الگزینڈریاپل وزیرآباد، شاہدرہ پل لاہور اور شیر شاہ پل ملتان کی این ایچ اے کے ساتھ مزاکرات کے ذریعے فوری طور پر توسیع کیلئے کوشاں ہے اس مقصد کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی وفاقی محکموں ریلوے اور این ایچ اے کے تعاون سے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز سے ان کے اضلاع میں سیلاب کی مستقل روک تھام کیلئے منصوبوں کی تفصیل اور فہرست طلب کر لی ہے اور مقصد کیلئے انہیں 20ستمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ یہ فہرست وزیر اعلی کو پیش کی جائے گی اور اس کی روشنی میں فراہم ہونے والے فنڈز کی مدد سے اسی سال ان منصوبوں کو شروع کر دیا جائے گا تاکہ اگلے سال فلڈ سیزن کا آغاز ہونے سے پہلے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر سال اربوں روپے سیلاب سے متاثرہ افرادکی بحالی، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ اسی رقم سے دریاؤں اور ندی نالوں کے سیلابی علاقوں میں درکار حفاظتی منصوبے مکمل کر کے مقامی آبادیوں اور فصلوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.