محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک حادثات کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے تفصیلات طلب کرلی

اتوار 4 ستمبر 2016 16:23

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک حادثات کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ٹو کمشنر پشاور ڈویژن کو ارسال کئے گئے مرسلے میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹریفک حادثات کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو قانون کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کے لئے ان تمام افراد کی فہرستیں فراہم کی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی ذمے داری ہے کہ وہ مروجہ پروفارمے پر ٹریفک حادثات کے اعداد وشمار جمع کرائے جبکہ گاڑیوں کے مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کے مطابق بنک گارنٹی یا انشورنس کے ذرئیے جان بحق افراد کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کرائے ۔

متعلقہ عنوان :