صوبائی حکومت نے صوبے میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کے لئے محکمہ سیاحت کے مذید شعبوں کی نجکاری کے لئے نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی

اتوار 4 ستمبر 2016 16:23

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) صوبائی حکومت نے صوبے میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کے لئے محکمہ سیاحت کے مذید شعبوں کی نجکاری کے لئے نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق سیکرٹری کھیل و سیاحت کمیٹی کے چےئرمین ہونگے جبکہ محکمہ خزانہ ،محکمہ ماحولیات ،محکمہ پی اینڈڈی اور محکمہ مواصلات کے نمائندوں کے علاوہ ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن ،جنرل منیجر ٹورازم کارپوریشن ۔کیپرا ور کے پی بی آئی کے نمائندے کمیٹی کے ممبر ان ہونگے ۔نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی محکمہ سیاحت کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے آنے والی تکینکی اور مالی تجاویز کی چھان بین کرکے ان کی منظوری کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :