شریف برادران کی لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،چوہدری امجد علی وڑائچ

اتوار 4 ستمبر 2016 16:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ‘ بنیادی حقوق سے محروم پاکستان کے مفلوک الحا ل عوام مہنگائی کے سیلاب کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں ۔پانامہ زدہ حکمران پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بنے ہیں ، کرپشن کے خاتمے اور حکمرانو ں کے احتساب تک پاکستانی سڑکوں پر نکل چکے ہیں ۔

جلد حکمرانوں کو لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے اگر ان کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں ڈر رہے ہیں ، احتساب اور انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اورنہ ہی شریف خاندان اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کررہا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن حکومتی غنڈہ گردی کی بدترین مثال ہے جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ اور لوگوں کے دلوں پر نقش ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جیسے غدار اعظم اور مودی جیسے پاکستان دشمن کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی مجرمانہ خاموشی کرپشن، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، مہنگائی اور جرائم کیخلاف عوامی اتحاد دیکھ کر وزیراعظم کی پریشانی کا اندازہ سیالکوٹ- لاہور موٹروے، لاہور بائی پاس اور دیگر ایسے ترقیاتی کاموں کے جعلی افتتاح سے کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :