سیالکوٹ ،بی آر بی میں کیری ڈبہ گر نے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک3 افراد کو بچا لیا گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 16:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) گزشتہ روز سمبٹر یال کے قریب ملکھانوالہ نہر بی آر بی میں تیز رفتار کیری ڈبہ گر جانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گے جبکہ تین افراد کو ریسکیو1122نے ڈوبنے سے بچا لیا تھا ۔ والدہ 43سالہ نا زیہ،تین بیٹیوں17سالہ عائشہ ،10سالہ کنز ہ اور 10سالہ حاجرہ منال کی لاشیں ملی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کی شام ایک کیری ڈبہ جس کو محمود چلا رہا تھا سمبٹریال شاپنگ کیلئے جاتے ہوئے گا ؤ ں ملکھانوالہ کی نہر کے پل سے تیز رفتاری کے با عث نیچے نہر میں جا گر ا جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمود اور اس کی بیوی نا زیہ عمر43سال دو بیٹے16سالہ عمر اور7سالہ عبید جبکہ تین بیٹیاں17سالہ عائشہ ،10سالہ کنز ہ اور 10سالہ حاجرہ منال پانی میں ڈوب گے۔

ڈرائیور محمود، دو بیٹوں16سالہ عمر اور7سالہ عبید کو بچا لیا گیا تھا۔کافی تگ ودو کے بعد ریسکیو1122کے عملہ نے محمود کی بیوی 43سالہ نا زیہ،تین بیٹیاں17سالہ عائشہ ،10سالہ کنز ہ اور 10سالہ حاجرہ منال کی لاشوں کو نہر سے باہر نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔