فیصل آباد،ٹریفک پولیس کی تنخواہیں پوری کرنے کیلئے شہریوں کے چالان کرنے کی ہدایت

اتوار 4 ستمبر 2016 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) ٹریفک پولیس کی تنخواہیں مسئلہ بن گئیں ، تنخواہیں پوری کرنے کیلئے شہریوں کے چالان پہ چالان کرنے کی ہدایت ، ایک ماہ میں 74ہزار 605شہریوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیے گئے اس سلسلہ میں شہریوں سے 02کروڑ 75لاکھ 47ہزار 500روپے کے بھاری جرمانے وصول کئے گئے ہیں، شہریوں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ، ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام ،آن لائن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر شہریوں کے بڑے پیمانے پر چالان کئے جارہے ہیں ، ٹریفک وارڈنز اپنے چالان مکمل کرنے بعد دوسرے ساتھی کی مدد کرتے ہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر شہری کا فرض ہے مگر ٹریفک وارڈنز کا بھی شہریوں کی مدد کرنا فرض ہے معمولی ٹریفک وائیلشنزمعافی بھی دی جا سکتی ہے شہریوں کا الزام ہے کہ ٹریفک وارڈنز بھی کرپشن میں ملوث ہوچکے ہیں شہر کی حدو میں موٹر سائیکل رکشے اور گردونواح میں ٹرکوں اور ٹرلیوں سے ٹریفک وارڈنز رشوت وصول کرتے ہیں اوریہ اپنی تنخواہیں پوری کرنے لئے شہریوں کے چالان پہ چالان کرتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال کی اگست کی نسبت 3738چالان کے ساتھ زائد کی گئی جس میں 37لاکھ 65ہزار 200روپے کے زائد جرمانہ جات بھی کیے گئے ،اسطرح اس سال اگست کے ماہ میں 74ہزار 605شہریوں کے چالان کئے گئے ہیں جوکہ گذشتہ ماہ کی نسبت دوگناہ ہیں، ٹر یفک پولیس شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،دوسری جانب چالان پہ چالان کرنے کی وجہ سے شہریوں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہو رہاہے اور ٹریفک وارڈنز کے خلاف شکایات میں اضافہ ہورہا ہے

متعلقہ عنوان :