بجلی کی 1180میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا‘رانا بابر حسین
اتوار 4 ستمبر 2016 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہبجلی کی 1180میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا،منصوبہ پر 70فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہو گیا،پاور پلانٹ 60لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے اورجدید مشینری کی بدولت کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحت رکھتا ہے، 500-KV کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبہ میں شامل ہے جس پر 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گر ڈمیں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ مارچ 2017میں مکمل ہو گا اور قومی گرڈ میں 800میگاواٹ بجلی شامل ہو جائیگی جبکہ اس کی تکمیل دسمبر 2017میں ہو گی جب 1180میگاواٹ بجلی کی قومی گرڈ کو ترسیل شروع ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئے گی،انہوں نے بتایا کہ بھکھی پاور پلانٹ پر پہلے فیز کا 70فیصد کام مکمل ہو جاچکا ہے، جدید ترین مشینری کا حامل یہ پاور پلانٹ کمبائنڈ سائیکل ہے جو گیس اور ڈیزل دونوں سے چلایا جا سکتا ہے، اس پلانٹ کی تنصیب دوست ملک چین کی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کمپنی کر رہی ہے جبکہ اس کی کنسلٹنسی نیسپاک کے پاس ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.