عمران،قادری اور شیخ رشید کی خواہش پر اقتدار میں آنے کے لئے چور دروازے نہیں کھل سکتے‘ پرویز ملک،عمران نذیر

تینوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کردیا کہ وہ بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا اور ملکی ترقی کو کسی بھی طریقے سے روکنا چاہتے ہیں‘لیگی رہنما

اتوار 4 ستمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے لئے تمام چور دروازے بند ہو چکے ،عمران،قادری اور شیخ رشید کی خواہش پر یہ دروازے نہیں کھلیں گے،اقتدار خواہشات پر نہیں عوام کی خدمت اور کارکردگی پر ملتا ہے،جمہوری راستہ ہی اختیار کرنا ہوگا جس کے ذریعے سے یہ تینوں کبھی اقتدار میں نہیں آ سکتے، اگر یہ تینوں ملک اور قوم کے خیر خواہ ہیں تو 3سمتبر کو ہونے والے معاشی نقصان کا ازالہ کریں،تینوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ملکی ترقی کو کسی بھی طریقے سے روکنا چاہتے ہیں،عوام بھی ان کے افراتفریاور انتشار کے ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران قادری اور شیخ رشید کا ایجنڈا صرف عوام کو تکلیف میں ڈالنا اور ملکی معیشت کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے اور یہ ان کا یجنڈا نہیں بلکہ ان کے روں اورپاکستان مخالف قوتوں نے انہیں دیا ، جس کے ذریعے یہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں جس بری طرح مسترد کیا ہے 2018ء کے عام انتخابات میں بھی اپنی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے ہماری حکومت 2018ء میں عواام کو روشن اور خوشحال پاکستان دے گی جس کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک مرتبہ پھر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :