تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے خصوصی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکیا جائے گا‘رانا محمد ارشد

اتوار 4 ستمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء )صوبہ بھر کے خصوصی بچوں کی تعلیم و تر بیت کے لئے تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے خصوصی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکیا جائے گا۔تاکہ ان اداروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔اورزیادہ سے زیادہ بچوں کو باآسانی داخلہ میسر آسکے اوروہ معاشرے کا اہم فرد بن سکیں اور اعلیٰ ہنر مند ی کی تربیت حاصل کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ و پارلیمانی سیکر ٹری انفر میشن و کلچر رانا محمد ارشد نے خصوصی بچوں کے والدین سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ا ن خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے جدید معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کا عمل میں لایا جائے گا۔اسی طرح طالبات کے لئے گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیکنڈری سکولوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے قائم 8 گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی مڈل سے سیکنڈری اور پرائمری سے مڈل تک سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔