Live Updates

پولیس سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کامیابی کے ساتھ تربیت پانے والے14 پولیس جوانوں کو توصیفی اسناد سے نوازاگیا

اتوار 4 ستمبر 2016 16:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی کیجانب سے محکمہ پولیس میں تمام افسران وجوانوں کو کمپیوٹرکی تربیت دینے کے لئے قائم "پولیس سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی"میں کامیابی کے ساتھ تربیت پانے والے14 پولیس جوانوں کو توصیفی اسناد سے نوازاگیاپولیس فورس کے لئے کمپیوٹرکے جدید تربیتی پروگرام کے حوالے سے صوبے کے تین اضلاع پشاور،نوشہر ہ اور ایبٹ آباد میں گزشتہ سال 6تربیتی سکول قائم کئے گئے تھے جس کے قیام کو ایک سال کا عرصہ گزر چکاہے جہاں اب تک 1544پولیس افسران واہلکاروں کمپیوٹرکی جدیدتربیت دی جاچکی ہے جس کے تحت پولیس جوانوں کو انوسٹی گیشن اور جرائم کی روک تھا م کے لئے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے مہارت سے روشناس کیا گیا ہے۔

پولیس لائن پشاورمیں قائم پولیس سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت پانے والے پولیس اہلکاروں کے 23ویں بیج کے کامیاب تربیت یافتہ جوانوں میں سرٹیفیکیٹس اور اسناد کی تقسیم کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ سید فداحسین،آئی ٹی سکول کے پرنسپل سلیم امان،ٹرینر ذوالفقارعلی شاہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ عوام کے محافظوں کو دورحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کرناناگزیر ہے۔ انہوں نے پولیس سکول آف آئی ٹی میں تربیت پانے والے جوانوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور اپنی طر ف سے تمام جوانوں کے لئے خصوصی انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات