مولانا سمیع الحق نے دفاع پاکستان کونسل کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا

اتوار 4 ستمبر 2016 15:55

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیة علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے دفاع پاکستان کونسل کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ،یہ اجلاس 6ستمبر بروز منگل 3:00بجے ظہر اسلام آباد میں منعقد ہوگا، مولانا سمیع الحق نے کونسل میں شامل تمام سربراہان سے رابطہ کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کو درپیش صورتحال داخلی اور خارجی حالات پر غور کیا جائے گا ۔