Live Updates

احتجاجی سیاست کرنے والوں کی عام انتخاب میں ضمانتیں ضبط ہوجائیں گے،عمران خان کو اپنی سوچ اور آمرانہ طرز سیاست کو بدلنا ہوگا،وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کاتقریب سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 15:54

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کی عام انتخاب میں ضمانتیں ضبط ہوجائیں گے،عمران خان کو اپنی سوچ اور آمرانہ طرز سیاست کو بدلنا ہوگا۔اتوار کو وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے کہا کہ کالا شاہ کاکو جلسے نے ثابت کردیا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی مقبول ترین جماعت ہے ۔بعض عناصر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3ستمبر کو عوام نے حکومت کے خلاف تحریک مسترد کردی اور ا حتجاجی سیاست کرنے والوں کی عام انتخاب میں ضمانتیں ضبط ہوجائے گی،عمران خان کو اپنی سوچ اور آمرانہ طرف سیاست کو بدلنا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :