لاہور ٹریفک پولیس کی پکڑے گئے کنٹینروں کے ڈرائیوروں کو شاباش

ڈرائیوروں کو کاغذات بغیر معاوضہ واپس کر دےئے

اتوار 4 ستمبر 2016 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی ٹریفک پولیس نے پکڑے گئے کنٹینروں کے ڈرائیوروں کو شاباش دیتے ہوئے ان کے کنٹینروں کے کاغذات واپس کیے اور انہیں کوئی معاوضہ دئیے بغیر الوداع کہہ دیا ٹریفک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے موقع پرمارچ کے روٹ کی جانب آنے والے تمام دوستوں کوبند کرنے کے لئے جمعہ کی رات ہی کنٹینرز پکڑلیے تھے اورپکڑے گئے کنٹینروں کی تعداد270تھی جنہیں حکومت کی طرف سے فی کنٹینر5ہزار سے 7ہزار روپے دئیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :