تنظیمی قوانین کی پاسداری تمام عہدیداران کا فرض ہے:صابر تنولی

فرد واحد کے پاس کسی کو تنظیم سے نکالنے کا کوئی اختیا ر نہیں، چیف آرگنائزر ٹریفک یارڈ سٹاف

اتوار 4 ستمبر 2016 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والے عہدیداران کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے ۔ عہدیدران کی تبدیلی کے متعلق جو افواہیں گردش کر رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اگر عہدیداران کی تبدیلی ناگزیر ہوئی تو اس کو الیکشن کی بجائے اتفاقِ رائے سے حل کیاجائے گا ۔

ان خیالات کا اظہارمرکزی چیف آرگنائزر پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن محمد صابر تنولی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فردِ واحد کے پاس کسی کو تنظیم سے نکالنے کا کوئی اختیار نہیں اور تنظیمی قوانین کی پاسداری تمام عہدیداران پر فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف میں عہدیدران کی تبدیلی کے متعلق جو افواہیں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

عہدیداران دو طرفہ بیان بازی سے اجتناب کریں مرکزی کابینہ میں تبدیلی مرکز کا مینڈیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف میں گروپنگ کے مشن پر عمل پیرا ہیں ان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گاعید قربان کے بات سینٹرل ایگزیکٹیو کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں تما م تر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور جو بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ اگر عہدیداران کی تبدیلی ناگزیر ہوئی تو اس کو الیکشن کی بجائے اتفاقِ رائے سے حل کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :