لاہور ،گلبرگ پولیس کا مین بلیووارڈ میں چھاپہ ملزم گرفتار

پولیس کا ملزم سے 50ہزا ر کی جعلی کرنسی و بندوق برآمد کرنے کا دعویٰ

اتوار 4 ستمبر 2016 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) گلبرگ پولیس نے مین بلیووارڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک شخص شفاقت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50ہزار روپے کی جعلی کرنسی اور بندوق برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ملزم پر الزام ہے کہ وہ جعلی کرنسی کا کاروبار کرتا ہے جس نے باقاعدہ ایک گروہ بنارکھا ہے جس کا پولیس نے سراغ لگالیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :