عقل کے اندھے لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی ختم ہو چکی اور علاقائی جماعت ہے، مولا بخش چانڈیو

جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمنوں کی نیندیں عنقریب حرام ہو جائیں گی،مشیر اطلاعات کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 15:04

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) عقل کے اندھے لوگ کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے۔ بے وقوف لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی علاقائی جماعت ہے۔ ن لیگی وزرا اندھے اور بہرے ہیں۔ ن لیگی وزرا جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمن ہیں۔ شہباز شریف 2دن کے لئے جیل گئے تو رونے لگے۔ بلاول بھٹو زرداری پورے ملک کا دورہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی محافظ جماعت ہیں۔

ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ ہم غریبوں کی مجبوری پیپلز پارٹی ضروری۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خیر پور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمنوں کی نیندیں عنقریب حرام ہو جائیں گی۔ جو کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے وہ خیر پور اور سکھر دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کا کوئی نعم البدل نہیں۔

ہمارا جاہ و جلال عنقریب دکھائی دے گا۔ پیپلز پارٹی وفاق اور غریبوں کے لئے ضروری ہے بے وقوف لوگ کہتے تھے پیپلز پارٹی علاقائی جماعت ہے۔ تجزیہ نگار فرمائشی سکرپٹ لکھنا چھوڑ دیں۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو سارے سکرپٹ ہوا میں اڑ جائیں گے۔2018ء کو الیکشن میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی وزرا اندھے اور بہرے ہیں۔ ن لیگی وزرا جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمن ہیں۔ پورے ملک میں ن لیگ کی نمائندگی بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی محافظ جماعت ہے پاکستان کے لئے جان بھی قربان ہے۔ شہباز شریف2دن کے لئے جیل گئے تو رونے لگے ہم غریبوں کی مجبوری پیپلز پارٹی وروری۔

متعلقہ عنوان :