حکومتی کر پشن اور قر ضے ترقی کی راہ میں ”باردوی سر نگیں “ ہیں “چوہدری محمدسرور
حکمرانوں کی نیت اور دامن صاف ہو تو 4سوالوں کا جواب4منٹ میں دے سکتے ہیں‘اگر ہمیں4سوالوں کے جواب نہ ملے تو عید کے بعد احتجاج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،کارکنوں سے گفتگو
اتوار 4 ستمبر 2016 15:02
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی کر پشن اور قر ضے ملکی ترقی کی راہ میں ”باردوی سر نگیں “ ہیں ‘حکمرانوں کی نیت اور دامن صاف ہو تو 4سوالوں کا جواب4منٹ میں دے سکتے ہیں‘اگر ہمیں4سوالوں کے جواب نہ ملے تو عید کے بعد احتجاج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ‘(ن) لیگ سوال گندم جواب چنا کی پالیسی پر چل رہی ہے ‘ہم ملک میں افر تفر ی نہیں صر ف کر پشن کا خاتمہ اور احتساب چاہتے ہیں۔
اتوار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جس دن حکمرانوں نے سچ بولا وہ انکے اقتدار کے خاتمے کا دن ہوگا کیونکہ حکمرانوں کو سچ اور احتساب دونوں سے نفرت ہے ‘جھوٹ کے سہارے حکومت کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا کوئی بھی مطالبہ آئین وقانون سے ہٹ کر نہیں مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کی توجہ صرف اقتدار بچانے پر مر کوز ہے اور وہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں مگر ایسا کسی بھی صورت نہیں ہو سکتا حکمرانوں کو حساب دینا ہی پڑ یگا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے کر پشن سمیت کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی کام نہیں تو کیا تو ہمارے 4سوالوں کا جواب دیکر مسئلہ کو حل کر دیں جب ہمیں ان سوالوں کا جواب مل جائیگا توپھر احتجاج اور دھر نوں کی نوبت نہیں آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحر یک انصاف کے سوالوں کا (ن) لیگ نے جواب نہ دیا تو پھر عید کے بعد احتجاج کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی اوریہ بھی ثابت ہوجا ئیگا کہ حکمرانوں کا دامن صاف نہیں اس لیے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دے رہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.