ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ کررکھ دی،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

ہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو جواب دینا پڑ ے گا ، را نا تنویر حسین کا تقریب سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 15:01

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ کررکھ دی ہے دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پا ک افواج اور عوام کی قربا نیا ں بے مثال ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پا کستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گا مزن ہے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو جواب دینا پڑ ے گا پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے حکومت کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک میں چین ،ترکی،سمیت دیگر دوست ممالک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں سی پیک منصوبے گیم چینجر ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے پا کستان کا شمار دنیا کے ترقیافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں ہو گا عمران خان ، قادری اور پنڈی کے شیخ کا گٹھ جو ڑ ملکی ترقی اور خوشحالی راہ میں رکا وٹیں ڈالنا ہے 3ستمبر کو پا کستان کے غیور عوام نے حکومت مخالف تحریک کو مسترد کر دیا ہے طو طا فا ل نکا لنے والوں کی آئندہ عام انتخابات میں ضمانتیں ضبط ہو جا ئینگے لا ہور ایسٹرن کا لا شاہ کا کو با ئی پا س کے موقع پر عوام نے جلسئہ عام کا کامیاب بنا کر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی نما ئندہ اور ملک کی مقبو ل ترین جماعت ہے وزیر اعظم نے اس تاریخی جلسئہ میں چا ر دیگر میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے میں تاریخی جلسئہ کے انعقاد پر کا لا شاہ کا کو ،مریدکے اور فیروزوالہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لا ہور ایسٹرن کا لا شاہ کا کو با ئی پا س سنگ بنیاد کے موقع پر مسلم لیگ (ن)فیروزوالہ کے زیر اہتمام منعقدہ کا میاب جلسئہ عام کی اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آپر یشن ضرب کی کا میابی اور سی پیک منصوبے پا کستان مخالف قوتو ں کو ہضم نہیں ہورہے پا کستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ہمارا ازلی دشمن بھارت پا کستان کو غیر مستحکم کرنا چا ہتا ہے پا کستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت مو جود ہیں اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جا ئے گا بھارت نے ہو ش کے نا خن نہ لئے تو اسے دندان شکن جواب ملے گا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے حکومت بھارتی افواج کی نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم وبربریت کے خلاف اقوام عالم کا ضمیر جگانے کے لئے بھی دنیا بھر میں پارلیمنٹ کے وفود بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرچکی ہے پا کستان مسئلہ کشمیر کا اقوام کی قرار دادوں کے تحت منصفانہ حل چا ہتا ہے قبل ازیں اپنے فارم ہاؤ س مرید کے میں ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم نہ بننے کا غم کھا ئے جا رہا ہے اس لئے وہ تین سالوں سے سازشی ٹولے شیخ رشید اور طا ہر القادری کے ساتھ مل کر ملک میں انتشار کی سیاست کو ہو ا دے رہے ہیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں قوم ملک میں ترقی اور خوشحالی چا ہتی ہے بے مقصد احتجاج کرنے والوں کے ہا تھ کچھ نہیں آئے گا عمران خان کبھی مثبت سیاست نہیں کرسکتے اگر سیاست کرنی ہے تو ان کو اپنی سوچ اور آمرانہ طرز سیاست کو بدلنا ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی نما ئدہ جماعت ہے 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :