Live Updates

لاہور،تحریک انصاف کی ریلی کے بعد شہر سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے

خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق آگئی

اتوار 4 ستمبر 2016 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی کے بعد کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھول دئیے گئے اور شہر کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کی لاہور میں ریلی رات گئے ختم ہوئی تو کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع ہوگیا جس کے بعد صبح میں ریلی کے روٹ کی صفائی کے عمل کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہدرہ سے چئیرنگ کراس تک ریلی کے روٹ پر پھینکا گیا کھانے پینے کا سامان پلاسٹک کی بوتلیں ، کوڑا کرکٹ وغیرہ شاہراہوں سے ہٹانے کا کام تیزی سے ختم کیا گیا۔

کنٹینرز ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ روٹ سے ملحقہ راستوں سے خاردار تاریں اور رکاوٹیں بھی رفتہ رفتہ ختم کر دی گئیں جس سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت ریلی کے روٹ اور اس کے اطراف میں شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام معمول پر آگیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات