آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہوگا‘ سردار لطیف خان کھوسہ

نوازشر یف خود کو بچانے کیلئے سیاسی شہادت کو بھی تر جیح دے سکتے ہیں ‘تحر یک انصاف سے آنیوالے دنوں میں مزید قر بت پیداہوگی ‘گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہوگا‘نوازشر یف خود کو بچانے کیلئے سیاسی شہادت کو بھی تر جیح دے سکتے ہیں ‘تحر یک انصاف سے آنیوالے دنوں میں مزید قر بت پید اہوگی ‘طاہر القادری کے جائزمطالبات میں انکے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ضد اور ہٹ دھر می کی سیاست کر رہی ہے وہ جمہو ریت یا آئین وقانو ن نہیں صرف اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی دولت بچا نا چاہتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن اگر اپنے اپنے کنٹینرپر بھی سڑکوں پر آئے تو کوئی بات نہیں لیکن موجودہ حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آخر کار متحد ہ اپوزیشن کو ایک ساتھ کنٹینر پر آنا ہوگا اور فیصلہ کن جنگ کسی اور فورم پر نہیں بلکہ سڑکوں پر ہی لڑ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ ہماری قر بت پار لیمنٹ میں بہت زیادہے اور آنیوالے دنوں میں سڑکوں پر بھی مزید قربت نظر آئیگی کر پشن کے خلاف اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہے ۔