Live Updates

ایک طرف خدمت ،دوسری طرف الزامات ہیں،شہباز شریف

اتوار 4 ستمبر 2016 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کا سفر کو روکنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ایک طرف خدمت ومحنت اوردوسری طرف الزام تراشی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014ء میں بھی دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا اور اب ایک بار پھر بعض سیاسی عناصرعوام کی خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں صرف قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ، ایک طرف خدمت ،دیانت اور محنت ہے جبکہ دوسری طرف الزام تراشی ،جھوٹ اور انتشار کی سیاست کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی خاطرایسے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :