دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ستاروں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی

انگلینڈ کے معین علی، اسٹیوفن،جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ سمیت دیگر کئی کرکٹرز دوسرے ایڈیشن کا حصہ ہونگے

اتوار 4 ستمبر 2016 14:04

دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ستاروں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامندی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ستاروں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی،انگلینڈ کے معین علی، اسٹیوفن،جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ سمیت دیگر کئی کرکٹرز پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا حصہ ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے دنیا کے بہترین کرکٹرز نے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پی سی بی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے۔

(جاری ہے)

معاہدہ کرنے والے کرکٹرز میں معین علی، سٹیو فن، جیسن رائے، جیمز اینڈرسن، وائن پارنل، اینٹن ڈیوچ اور اسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔ اس سے قبل برینڈن مکلیم،آئن مورگن، کیرن پولارڈ، سنیل نرائن، ایلبی مورکل اور لاستھ مالنگا بھی پی ایس ایل سے معاہدہ کر چکے ہیں۔تمام کھلاڑی پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں دبئی میں ہو گی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن پہلے ایڈیشن کی نسبت زیادہ رنگین اور پہلے سے بہتر ہو گا۔