قصور ،منڈی عثمان والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ،تین فرار ہونے میں کامیاب

دو موٹر سائیکل سوار پانچ افراد کو ناکے پر رکنے کااشارہ کیا گیا لیکن انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو مارے گئے‘ پولیس

اتوار 4 ستمبر 2016 14:04

قصور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) قصور کے نواحی علاقہ منڈی عثمان والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد کو مشکوک جانتے ہوئے قصور کے نواحی علاقے منڈی عثمان والا میں پولیس ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت رحمت عرف کالی اورعمران عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گای ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو 36 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :