آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم او ر خشک رہیگا محکمہ موسمیات

اتوار 4 ستمبر 2016 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی نورپورتھل 41 لاڑکانہ روہڑی سکھر دالبندین تربت بھکر 40 ڈگری لاہور میں کم سے کم 26، اسلام آباد 22، کراچی 27، پشاور 24، کوئٹہ اور چترال 13، گلگت 11اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :