مہمند ایجنسی سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی،اہلکار شہید کئی مشتبہ افراد گرفتار

بنوں سے گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد

اتوار 4 ستمبر 2016 14:01

مہمند ایجنسی/بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادروں نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تحصیل صافی کے علاقے چمر کنڈ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیاادھر بنوں میں بھی فورسز نے ڈومیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سولہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :