چنیوٹ دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اتوار 4 ستمبر 2016 14:01

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) چنیوٹ میں اہل خانہ کے ساتھ مقابلے کے دوران دو ڈاکو اپنے کی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقے میں ڈاکووٴں نے ایک گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تو اہل خانہ نے مزاحمت کردی فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دو ڈاکو مارے گئے مارے گئے ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :