چمن کومبنگ آپریشن کے دور ان تین مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 14:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) بلوچستان کے علاقے چمن میں حساس اداروں نے گل دارا باغیچہ کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کرکے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے تینوں مشتبہ افراد کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا واضح رہے کہ شہرمیں ایک روز قبل ہی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا