اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتیں انتخاب میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوں گی الیکشن کمیشن
سیاسی جماعتوں کی سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈز کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات درج ہونی چاہئیں
اتوار 4 ستمبر 2016 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتیں انتخاب میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوں گی۔سیاسی جماعتوں کو بھیجے جانے والے نوٹس میں الیکشن کمیشن نے یاد دہانی کرائی ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 13 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اس بات کی پابند ہیں کہ وہ مالی سال ختم ہونے کے 60 روز کے اندر الیکشن کمیشن کو اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں جس کا آڈٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے کرایا گیا ہو۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات میں ان کی سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈز کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات درج ہونی چاہئیں۔سیکشن 3 کے جز نمبر 2 کے تحت اکاؤنٹس کی تفصیلات ساتھ پارٹی لیڈر کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی ہونا چاہیے جس میں یہ درج ہونا چاہیے کہ پارٹی نے کسی ایسے ذریعے سے فنڈز حاصل نہیں کیے جن کی اجازت پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 میں نہیں اور فراہم کی جانے والی تفصیلات بالکل درست ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.