سیکیورٹی الرٹ احتساب ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش تھی شوکت یوسفزئی

جتنا حکومت پانا ما معاملے میں پیچھے جائیگی یہ چیز آگے آئے گی انٹرویو 2018 کے عام انتخابات تک تحریکِ انصاف پاناما جیسے بڑے مسئلے کو زندہ رکھے گی رہنما

اتوار 4 ستمبر 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی ریلی کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے کا مقصد محض احتساب تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہاکہ حکومت کی خواہش تھی کہ کسی طرح سے تحریک انصاف کے مارچ میں کم سے کم لوگ شرکت کریں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر روڈ بند کیے تاہم اس کے باوجود بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اتنی رکاوٹوں کے بعد بھی عوام کا باہر آنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ لوگ اب حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جو پنجاب میں ساکھ تھی اسے خود انھوں نے ختم کردیا۔

(جاری ہے)

پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جتنا حکومت اس معاملے میں پیچھے جائے گی یہ چیز آگے آئے گی، کیونکہ ہم اس کو چھوڑ نہیں سکتے۔

انھوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات تک تحریکِ انصاف پاناما جیسے بڑے مسئلے کو زندہ رکھے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے پاناما لیکس میں شامل 350 پاکستانی شخصیات کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوٹسز جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ایف بی آر یہ بھی بتائے کہ یہ نوٹسز کس قانونے تحت جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :