Live Updates

احتجاج کی وجہ سے عمران خان کی جانب سے حج پروگرام ملتوی کر نے کی خبروں میں صداقت نہیں نعیم الحق

گلیات میں سیاحتی مقامات پرترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کا پروگرام ملتوی عمران خان (کل)کراچی جائینگے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (کل)پیر کی شام 2 روزہ دورے پر کراچی جائینگے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کو پیر کو گلیات میں سیاحتی مقامات پرترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا تاہم انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے اب وہ پیر کی شام کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان رواں سال حج پر جانے کا پروگرام حتمی نہیں تھا انہوں نے کہاکہ احتجاج کی وجہ سے عمران خان کی جانب سے حج پروگرام ملتوی کر نے کی خبروں میں صداقت نہیں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان پاکستان اسٹیل میں انصاف ورکراتحاد کے دھرنے میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ 6 ستمبر کو عمران خان نشترپارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :