مردان میں لوگ شہید ہوئے اور جماعتیں ناچ گانے میں مصروف ہیں سینیٹر زاہد خان

عمران خان خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی حالات پر توجہ دینے کی بجائے احتجاج کررہے ہیں رد عمل

اتوار 4 ستمبر 2016 13:50

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ مردان میں لوگ شہید ہوئے اور دو جماعتیں ناچنے اور گانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اور طاہرالقادری کے احتجاج پر ردعمل میں ترجمان اے این پی نے کہا کہ سانحہ مردان کے ایک دن بعد اس طرح ناچ گانوں کے ساتھ احتجاج حیران کن ہے۔جن لوگوں کے گھر میں کہرام مچا وہ آج کیا سوچ رہے ہوں گے؟عمران خان خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی حالات پر توجہ دینے کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :