پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اہم اجلاس آٹھ ستمبر کو طلب کرلیا گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اہم اجلاس آٹھ ستمبر کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں طلب کرلیا گیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اہم اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں آٹھ ستمبر کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈے پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشن پر بات چیت کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے پانامہ پیپرز میں شامل لوگوں کو نوٹسز بھجوانے کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :