Live Updates

پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کے خلاف ر یفرنڈم ثابت ہوا ہے‘ ڈاکٹر نوشین حامد

عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،عید کے بعد فائنل راؤنڈ ہوگا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:48

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کردیا اب کرپٹ عناصر کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ، عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سوالوں کے جوابات دیں ،پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کے خلاف ر یفرنڈم ثابت ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور عید کے بعد فائنل راؤنڈ ہوگا۔

ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا۔ عوام کو مایوسی سے نجات دلائیں گے اور ملک سے کرپشن کوہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے ایشو پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ،حکمرانوں کو قومی و ملکی مفادات سے چشم پوشی نہیں کرنے دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات