پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ‘ عرفان دولتانہ

اپنی محنت اور کام کے ذریعے ماضی میں کھوئے ہوئے وقت کا ازالہ کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 4 ستمبر 2016 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے نظریات سے آگاہ کرنے کے لئے بزرگ اپنا کردار ادا کریں،علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام اور فرمودات کے ذریعے نوجوانوں کو انتھک محنت‘ عمل پہیم اور کسب کمال کا پیغام دیا ہے اورعلامہ محمد اقبال کے اسی پیغام میں پاکستان کی بقاء اور خوشحال مستقبل کا راز مضمر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے شب و روز کا ایک ایک لمحہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی محنت اور کام کے ذریعے ماضی میں کھوئے ہوئے وقت کا ازالہ کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ روح علامہ محمد اقبال کو خوش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت اور دیانت اور امانت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خودی کو رہنما بناتے ہوئے پاکستان کو ایک خودمختار اور حقیقی معنوں میں معاشی اور سیاسی طور پر آزاد مملکت بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید بھی کریں اور اس کا عملی ثبوت بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :