کراچی:پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس بند
اتوار 4 ستمبر 2016 13:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) کرین اور اورنج لائن منصوبوں کی راہ میں آنے والی پائپ لائنوں کی منتقلی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفرزون اور یو پی موڑ سمیت اطراف کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے گیس کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو چھٹی کے روز شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد نے گیس کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ناشتہ بازارسے خریدا۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرین اور اورنج لائن میٹرو منصوبوں میں جاری کام کی راہ میں 20 انچ قطر کی گیس لائن آرہی تھی جسے دوسری جانب منتقل کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے جس پر وہ اپنے صارفین سے معذرت خواں ہیں، جیسے ہی کام مکمل کرلیا جائے گا شہریوں کو گیس کی فراہمی بھی بحال کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.