چھ ماہ کیلئے جیل جانے کا ذہن بنالیا تھا، یوسف رضا گیلانی
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے غیر آئینی طور پر نااہل قرار دیا،سابق وزیراعظم
اتوار 4 ستمبر 2016 13:33
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے غیر آئینی طور پر نااہل قرار دیا، عدالت میں 6 ماہ کیلئے جیل جانے کا ذہن بناکر آیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ توہین عدالت کی سزا چھ ماہ قید ہے لیکن انہیں چھ سیکنڈ کی سزا دے کر نااہل قرار دے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'جب میں عدالت پہنچا تو یہ ذہن بناچکا تھا کہ اگر مجھے توہین عدالت پر سزا ہوگئی تو 6 ماہ کیلئے جیل چلا جاوٴں گا'۔انہوں نے کہا کہ جب کراچی کا میئر جیل میں ہوتے ہوئے بھی عہدے پر برقرار رہ سکتا ہے تو وزیر اعظم بھی جیل میں ہونے کے باوجود عہدے پر رہ سکتا ہے۔(جاری ہے)
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اپنے دور میں میثاق جمہوریت پر عمل کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات منتخب وزیر اعظم کو منتقل کیے'۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اختیارات کی منتقلی سے جمہوریت اور ادارے دونوں مضبوط ہوئے، پیپلز پارٹی نے اداروں کا احترام کیا اور انہیں مستحکم کیا، ساتھ ہی ہم نے کشمیر کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستانی مداخلت ختم ہونی چاہیے اور ہم کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے کہا کہ عمران خان کو دھرنے دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔قبل ازیں مقررین اور مہمانوں کیلئے تیار کیا گیا اسٹیج سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی آمد سے چند لمحے قبل گرکیا اور وہ بال بال بچنے میں کامیاب رہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.