روایتی اور بی ٹی کپاس کی اقسام پر ہفتہ میں دو دفعہ کیڑے مار اسپرے کیا جائے ، محکمہ زراعت کا کسانوں کو مشورہ

اتوار 4 ستمبر 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) محکمہ زراعت پنجاب( پی اے ڈی ) نے کپاس کی کاشت کاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ روایتی اور بی ٹی اقسام کی کپاس کی فصلوں پر ہفتہ میں دو دفعہ کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیاجائے تاکہ سنڈیوں اور کیڑوں کا خاتمہ ہو ۔

(جاری ہے)

اپنی ایک ایڈوائزری میں محکمہ نے کہا ہے کہ وہ بروقت اقدامات کر کے اپنی فصلوں کو نقصان دہ کیڑے مکوڑوں سے بچا سکتے ہیں مقامی ماہرین سے مل کر وہ اپنی فصلوں کے لئے بہتر اقدامات کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :