جمرود :ملاگوری میں حساس اداروں کی کارروئی ، زخمی دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

اتوار 4 ستمبر 2016 13:32

جمرود (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) جمرود میں ملا گوری کے علاقے شہیدمینہ میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز زخمی حالت میں فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے ر وز جمرود کے علاقے ملا گوری کے نواحی علاقے میں میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ، دہشت گرد گزشتہ روز زخمی حالت میں فرار ہو ا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی ہے جو دہشت گردی اور تحریب کاری کے مختلف مقدما ت میں نامزد تھا جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس کے دیگر دو ساتھی فرا ر ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پراس کے ساتھیوں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :