میئر کراچی جیل میں چارپائی پر سوتے ہیں

ریفریجریٹر اور ٹی وی کی سہولیات شام ساڑھے چھ بجے کے بعد بند کر دی جاتی ہیں ، میڈیا رپورٹس

اتوار 4 ستمبر 2016 13:31

کراچی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) کراچی کا میئر وسیم اختر جیل میں چارپائی پر سوتے ہیں انہیں جیل میں اپنے چار قیدی ساتھیوں سمیت ریفریجریٹر ، ٹی وی اور سٹو کی سہولت بھی میسر ہے تاہم شام چھ بجے کے بعد یہ تمام سہولیات بند کر دی جاتی ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی کے ایک نامزد میئر نے جیل سے میئر شپ کا الیکشن لڑا ۔

(جاری ہے)

24 اگست کو الیکشن کم یشن آف پاکستان نے ان کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا تھا جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وسیم اختر سمیت چاروں قیدیوں کو بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔ بی کلاس عمومی جیل کلاس سے بہتر ہوتی ہے اور جو خوراک وسیم اختر کھاتے ہیں ان کے گھر سے آتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :