کراچی،سرچ آپر یشن کے دوران 15 افراد گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) کراچی کے ایک اور علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کرکے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے سرچآپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران5مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :