Live Updates

تحریک انصاف و عوامی تحریک کی ریلیوں کے بعد کنٹینر ہٹادیے گئے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:29

لاہور ، راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) لاہور اور راولپنڈی میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی ریلیوں کے بعداتوار کی صبح کنٹینر ہٹادیے گئے اورسڑکوں کو کھول دیا گیا۔ ریلی کے بعد شاہدرہ، راوی روڈ، بھاٹی چوک، اپرمال اور مال روڈ سے کنٹینر ہٹادیے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلی کی تشہیر کے لیے لگائے جانے والے بینرز اور پوسٹرز بھی اتار لیے گئے، جبکہ مختلف سڑکوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے لاہورمیں عمران خان کی تقریر کے بعدکارکنوں کی خواتین سے بد تمیزی بھی کی گئی،جس کے بعد ایک خاتون نے لاٹھی چارج کرکے لوگوں کو دور کیا۔پولیس کے فوری ایکشن پر خواتین کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :