ٹانک، امن کمیٹی کے سابق سربراہ کو قتل کردیا گیا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:15

ٹانک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق سربراہ کو قتل کردیا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ گومل بازار کے علاقہ کوٹ اعظم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق سربراہ محمد شعیب کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :